آرام حاصل کرنے کی سرگرمی (Relaxation activities) آرام حاصل کرنے کی سرگرمی –مکمل کھنچاؤ (Total stretching) اپنے پٹھوں (muscle) کو کھینچنے سے تناؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسٹریچنگ کی ورزش بہت آسان ہیں کیونکہ آپ انہیں کہیں بھی اور کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ اس ورزش میں لگے گا: 10 منٹ۔ آپ یہ کام اس طرح کرتے ہیں: کھڑے ہوں، یا یہ ورزش اپنی کرسی پر کریں۔ ایک گہری سانس لیں، اپنے پیٹ کے نیچے کے حصے تک، اور آہستہ آہستہ اسے باہر چھوڑ دیں۔ جیسے ہی آپ سانس چھوڑتے ہیں، محسوس کریں کہ تناؤ آپ کے جسم سے نکل گیا ہے۔ ایک اور سانس لیں اور اسے ایک لمحے کے لئے روکیں … اور اسے آہستہ آہستہ باہر جانے دیں۔ ہر سانس کے ساتھ آپ زیادہ سے زیادہ پرسکون ہو رہے ہیں۔ اب، آرام سے اپنے بازوؤں کو باہر بغل میں پھیلائیں گویا آپ دیوار کو چھونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے کندھوں کو آرام دیں اور خود کو تھوڑا سا کھینچیں۔ آرام سے اپنے بازوؤں کو سامنے پھیلائیں۔ اپنی پیٹھ اور کندھوں کے پٹھوں (muscle) کو ڈھیلا ڈھالا محسوس کریں۔ سامنے کی طرف تھوڑا سا اور کھنچاؤ لائیں۔ اب جتنا اوپر تک پہنچ سکتے ہوں پہنچیں۔ اپنے بازوؤں کو اوپر آسمان کی طرف پھیلائیں، گویا آپ سورج تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر، بازوؤں کو باہر بغل میں لے جائیں گویا آپ دیوار کو چھونے کی کوشش کر رہے ہیں، گویا آپ انہیں باہر کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے سامنے کی طرف پھیلائیں۔ اپنی پیٹھ اور کندھوں کے پٹھوں (muscle) کو ڈھیلا ڈھالا اور کم تناؤ ہوا محسوس کریں۔ ایک بار پھر آسمان کی طرف پہنچیں۔ جتنا اوپر تک پہنچ سکتے ہوں پہنچیں۔ سورج کو چھونے کی کوشش کریں۔ اپنے ہاتھوں کو نیچے اپنے بغل میں کریں۔ اب، اپنے کندھوں کو پیچھے رول کریں۔ تناؤ کو اپنے جسم سے خارج ہوتا ہوا محسوس کریں۔ ایک بار پھر اپنے کندھوں کو پیچھے رول کریں۔ ایک بار اور اپنے کندھوں کو رول کریں۔ اب انہیں آگے کی طرف رول کریں۔ دوبارہ آگے کریں۔ ایک بار اور آگے کریں۔ اب اپنے کندھے اچکائیں، انہیں اوپر اٹھائیں اور پھر نیچے دھکیلیں۔ دوبارہ اپنے کندھے اچکائیں۔ انہیں ایک بار اور اچکائیں۔ اب ایک اور گہری اور تازگی بھری سانس لیں اور اپنے جسم میں موجود تمام تناؤ کو باہر نکالیں۔ ایک اور سانس لو… اور باقی تناؤ کو باہر نکالتں ہوئے سانس چھوڑ دیں۔