آرام حاصل کرنے کی سرگرمی (Relaxation activities) آرام حاصل کرنے کی سرگرمی – آپ اپنے سانس لینے پر توجہ رکھیں اور20 سے 1 تک التا گن کر آرام کرسکتے ہیں۔ اس ورزش میں لگے گا: 5 منٹ۔ آپ یہ کام اس طرح کرتے ہیں: پرسکون جگہ پر آرام سے بیٹھیں یا لیٹیں۔ آہستہ آہستہ سانس لیں۔ ہر سانس کے ساتھ، سانس لینے میں کم از کم 3 سیکنڈ اور سانس چھوڑنے میں 6 سیکنڈ لگائیں۔ جب آپ سانس لیتے ہیں تو اپنی سانس اور اپنے پیٹ کے نیچہ والے حصے پر توجہ رکھیں جب تک کہ آپ اپنے دل اور دماغ میں پرسکون محسوس نہ کریں۔ جب بھی آپ سانس خارج کریں تو لفظ ‘سکون’ بولیں۔ خود سے کہیں کہ آپ 20 سے 1 تک الٹی گنتی کرنا شروع کریں گے۔ اپنے آپ سے کہیں کہ آپ ہر گنتی کے لئے آرام کی اپنی سطح کو دوگنا کردیں گے، اور جب آپ 1 پر پہنچیں گے تو مکمل طور پر آرام میں ہوں گے۔ آہستہ آہستہ 20 سے 1 تک گنتی شروع کریں۔ جب بھی آپ گنتے ہیں تو ‘آرام’ کا لفظ کہیں (یعنی ایک گہری سانس لیں، ’20’ کہیں، آہستہ آہستہ سانس چھوڑیں اور ‘آرام’ کہیں، گہری سانس لیں، ’19’ گنیں، آہستہ سانس چھوڑیں، اور ۱ تک اسی طرح کرینں)۔ اب یہ ورزش دہرائیں لیکن آپ کی آنکھیں بند ہوں۔