ماڈیول ۱ ڈیمنشیا کیا ہے؟ ڈیمنشیا کی مختلف اقسام ڈیمنشیا کی متعدد مختلف اقسام ہیں الزائمرز ڈیسیز الزائمرز، ڈیمنشیا کی سب سے عام وجہ ہے۔ یہ دماغ کے خلیات اور اعصاب کو تباہ کرتا ہے ، دماغ میں سگنلز میں خلل ڈالتا ہے ، خاص طور پر وہ جو یادوں کو ذخیرہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ ویسکولر ڈیمینشیا ویسکولر ڈیمنشیا وہاں ہوتا ہے جہاں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، دماغ میں آکسیجن کی فراہمی ناکام ہوجاتی ہے اور اس کے نتیجے میں دماغ کے خلیات مر جاتے ہیں۔ ویسکولر ڈیمنشیا کی علامات یا تو اچانک ،ایک اسٹروک کے بعد ، یا وقت کے ساتھ ، چھوٹے اسٹروک کی ایک سیریز کے ذریعہ ہوسکتی ہیں۔ ڈیمینشیا کے تمام کیسز میں ویسکولر ڈیمنشیا ۲۰ سے ۳۰ فیصد تک ہوتا ہے۔ لیوی باڈیز ڈیمینشیا لیوی باڈیز والا ڈیمنشیا الزائمرز سے ملتا جلتا ہے کیونکہ یہ دماغ میں اعصابی خلیات کے بگڑنے اور مرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس کا نام دماغ کے اعصابی خلیات میں پروٹین کے غیر معمولی ذخائر یعنی لیوی باڈیز سے لیا گیا ہے۔ یہ ڈیمنشیا کے تمام کیسز کا تقریبا ۱۰-۱۵٪ ہوسکتا ہے۔ لیوی باڈی ڈیمنشیا میں مبتلا تقریبا آدھے لوگوں میں پارکنسنسن ڈیسیزکی علامات ظاہر ہوتی ہے۔