ماڈیول

۱

ڈیمنشیا کیا ہے؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ جس شخص کی آپ دیکھ بھال کرتے ہیں وہ ڈیمنشیا کا شکار ہے تو کیا کرنا چاہیا ہے؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ خاندان کے کسی فرد یا دوست کو ڈیمنشیا ہوگیا ہے تو ، ایک اچھا پہلا قدم یہ ہے کہ وہ کسی طبی ڈاکٹر کو دیکھیں۔ ڈاکٹر ان کے جسم اور دماغ کے کام کاج کی جانچ کرے گا.

یادداشت، سوچ اور زبان کے مسائل دیگر قابل علاج حالات جیسے ڈپریشن، پیشاب کی نالی کے انفیکشن، ادویات کے ضمنی اثرات، وٹامن کی کمی یا دماغی ٹیومر کی وجہ سے ہوسکتے ہیں.

اس بات کی شناڪت کرنا ضروری ہے کہ اس شخص کی یادداشت کے مسائل واقعی ڈیمنشیا کی وجہ سے ہے، یا کسی اور چیز کی وجہ سے ہیں۔ صرف ایک طبی ڈاکٹر ہی یہ کر سکتا ہے لہذا اگر آپ کسی کی وجہ سے پریشان ہیں، تو ان کی مدد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

9/12